تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے کورنگی صنعتی ایریا میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے۔۔۔
رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت کے روبرو سماعت کے دوران ملزمان عالمگیر خان، دوا خان اور معراج شاہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل دیے گئے ۔ وکیل صفائی شجاعت علی خان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو مقدمے میں نامزد ہی نہیں کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں شامل کیا گیا جبکہ شریک ملزمان بھی اسی مقدمے میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔