ورکرز ویلفیئر فنڈ 19لاکھ صنعتی مزدوروں کی خدمت میں مصروف
مستحقین کو براہ راست بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی،کرپشن کے سارے دروازے بند
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد ایک مثالی، شفاف اور جدید ادارے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جہاں گڈ گورننس محض دعویٰ نہیں بلکہ عملی حقیقت بن چکی ہے۔ آج ورکرز ویلفیئر فنڈ 19لاکھ سے زائد صنعتی مزدوروں کی خدمت میں مصروف ہے۔ مالی نظم و ضبط کے میدان میں بھی انقلابی اقدامات کیے گئے 100فیصد کیش لیس نظام کے نفاذ نے بدعنوانی کے دروازے بند کر دیئے، جبکہ مستحقین کو براہ راست بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی نے اعتماد کو فروغ دیا۔ شادی گرانٹ کو بڑھا کر 600,000روپے اور ڈیتھ گرانٹ کو 1,000,000روپے تک لے جانا، کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے حج کوٹہ 85تک بڑھانا، ایک حقیقی مزدور دوست سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔