رائیونڈ :ترقیاتی کاموں کے دوران 11سٹریٹ لائٹس پول غائب

رائیونڈ :ترقیاتی کاموں کے دوران 11سٹریٹ لائٹس پول غائب

اندھیرے سے حادثات میں اضافہ،کھدائی کے بعد پول دوبارہ نصب نہ ہو سکے

لاہور (این این آئی)رائے ونڈ ترقیاتی منصوبوں کے دوران 11سٹریٹ لائٹس پول غائب ہوگئے ،متعدد پولز سے سولر پینل اور لائٹ بھی غائب ہونے سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے سیوریج پائپ لائنوں کی کھدائی کیلئے سٹریٹ لائٹس پول اتا ر دئیے ،ایل ڈی اے سٹریٹ لائٹس برانچ پول اٹھا کر لے گئی ،کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود پول دوبارہ نصب نہ ہونے سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے سٹریٹ لائٹس پول سبزی منڈی چوک تا گلبرگ ٹاؤن راستے تک نصب تھے جنہیں محکمہ پبلک ہیلتھ نے سیوریج پائپ لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کی اور 11سٹریٹ لائٹ پول کو ہٹا دئیے گئے جنہیں بعدازاں مبینہ طور پر ایل ڈی اے حکام سٹریٹ لائٹس برانچ اٹھا کر لے گئی جسے ابھی تک دوبارہ نصب نہیں کیا گیا ۔،مصروف ترین شاہراہ پر گھپ اندھیرا ہونے سے حادثات اور جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،نجی سبزی منڈی روڈ پر واقع متعد د سٹریٹ لائٹ پولزتو موجود ہیں لیکن ان پولز سے سولر پینل اور لائٹس موجود نہ ہونے سے حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں