مزدور قومی ترقی، ادارہ جاتی استحکام،روشن مستقبل کی بنیاد،آئیسکو چیف

مزدور قومی ترقی، ادارہ جاتی استحکام،روشن مستقبل کی بنیاد،آئیسکو چیف

محنت کش ساتھیوں کے حقوق، عزت اور فلاح وبہبود کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر خالد محمود نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام میں دنیا بھر کے اور خصوصی طور پر آئیسکو کے محنتی، جفاکش، محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے کسی بھی ملک کی معاشی ترقی، صنعتی استحکام اور قومی خوشحالی کے پیچھے محنت کشوں کی انتھک جدوجہد لگن اور قربانیاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کے یکم مئی اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے محنت کش ساتھیوں کے حقوق، عزت اور فلاح وبہبود کیلئے اجتماعی طور پر موثر اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے آئیسکو کے محنتی جفاکش لائن سٹاف کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے وہ ہر قسم کے موسمی حالات او ر دیگر مشکل حالات میں بھی صارفین کی خدمت اور ان کے گھروں کو روشن رکھنے کیلئے کوشاں رہے ہیں اور آئیسکو کو ان پر ناز ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں