اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ،شکایات کا ازالہ کرینگے، فیصل کنڈی

اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ،شکایات کا ازالہ کرینگے، فیصل کنڈی

وفاقی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ندیم اسلم نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صوبے سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، سہولیات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے اور رواں سال اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ گورنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوورسیز شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے جہاں بھی ضرورت ہوگی گورنر ہاؤس کردار ادا کرے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں