پاکستان کی کنونشن آن نیوکلیئر سیفٹی کے جائزہ اجلاس میں شرکت
نیوکلیئر سیفٹی نظام کی مضبوطی اور ریگولیٹری ڈھانچے میں بہتری سے متعلق رپورٹ پیش کی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے کنونشن آن نیوکلیئر سیفٹی(CNS) کے دسویں جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) ضیاء حسین شاہ نے کی۔ وفد میں PNRA، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC)، ویانا میں پاکستان کے مستقل مشن اور دیگر ماہرین شامل تھے ۔ پاکستانی وفد نے دیگر رکن ممالک کے ساتھ فعال اور مثبت انداز میں تبادلہ خیال کیا، اپنی پیش رفت سے آگاہ کیا اور جائزہ عمل میں بھی بھرپور حصہ لیا۔اجل
اس کے دوران پاکستان نے اپنی قومی رپورٹ پیش کی، جس میں ملک کے نیوکلیئر سیفٹی نظام کی مضبوطی اور ریگولیٹری ڈھانچے میں ہونے والی مسلسل بہتری کو اجاگر کیا گیا۔