عیدالاضححی پر سیلز پوائنٹس مویشی منڈیوں کے قیام اور رابطہ کیلئے گائیڈلائن جاری

عیدالاضححی پر سیلز پوائنٹس مویشی منڈیوں کے قیام اور رابطہ کیلئے گائیڈلائن جاری

ضلع اور تحصیل سطح پر خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا فیصلہ ،عیدالاضحی 2026 کے لیے سیلز پوائنٹس تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر جلد از جلد نوٹیفائی کیے جائیں گے

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں عیدالاضحی 2026کے انتظامات کے سلسلے میں سیلز پوائنٹس/مویشی منڈیوں کے قیام اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کاری کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی اورویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ستھرا پنجاب ایجنسیز کے دائرہ اختیار کا تعین کرتے ہوئے ضلع اور تحصیل سطح پر خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 2026 کے لیے سیلز پوائنٹس تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر جلد از جلد نوٹیفائی کیے جائیں، تاکہ لوکل گورنمنٹس اور پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ضروری انتظامات بروقت اور پہلے سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کر سکیں،اس کیساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اورو دیگر سرکاری محکموں کا مشترکہ اجلاس جلد از جلد منعقد کیا جائے

تاکہ سیلز پوائنٹس کے قیام اور اس کے بعد کیے جانیوالے انتظامات کیلئے واضح کردار اور ذمہ داریاں طے کی جا سکیں،صفائی ستھرائی، ٹھوس فضلہ کا انتظام، شہروں، مساجد، مذہبی مقامات کی صفائی، اجتماعی قربان گاہیں، اوجھڑی کی کلیکشن / محفوظ تلفی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ستھرا پنجاب ایجنسیز کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں،تاکہ مؤثر اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور دیگر موزوں افسران کریں تاکہ پنجاب میں سیل پوائنٹس / مویشی منڈیوں کی نگرانی اور معیاری خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں