سٹرس بحالی پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے ، کمشنر

سٹرس بحالی پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے ، کمشنر

سٹرس بحالی پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے ، کمشنر باغات کی بحالی ،کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری سٹرس بحالی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد حیات سگو نے کمشنر کو سٹرس کی پیداوار میں اضافے ، بیماریوں کے تدارک، جدید تحقیق اور نئی اقسام کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے باغات کی بحالی، پیداوار کے معیار میں بہتری اور کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا۔ادھر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کے زیرِ صدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آفس میں جاری سولرائزیشن منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے کمشنر کو سولر سسٹم کی تنصیب، لاگت، توانائی کی بچت اور متوقع فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں