ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مہم  کے انتظامات کا جائزہ لیا

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت گندم خریداری انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان اعوان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، پپلاں ظفر اقبال، عیسیٰ خیل خلیل احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک غلا م حُر اور تحصیلدار میانوالی میاں کریم نواز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مہم کے انتظامات، کسانوں کی رجسٹریشن، باردانہ کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا ئیں، کسانوں کی رجسٹریشن اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کو جلدا زجلدنمٹایا جائے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوارک کے افسران کو گندم کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھنے اور سمگلنگ کے تدارک کیلئے موئثر اقدامات بر ؤئے کار لا نے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں