2026 میں 1لاکھ چونتیس ہزار گندم کی بوری کا ہدف دیا گیا

 2026 میں 1لاکھ چونتیس ہزار گندم کی بوری کا ہدف دیا گیا

2026 میں 1لاکھ چونتیس ہزار گندم کی بوری کا ہدف دیا گیا 3مقامات خوشاب،جوہرآباد اور قائدآباد میں گندم خریداری سنٹر قائم کیے گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں گندم خریداری ہدف کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سال 2026 میں گندم کے مقرر کردہ ہدف کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو گندم کی پیداواراور گندم خریداری ٹارگٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں 3مقامات خوشاب،جوہرآباد اور قائدآباد میں گندم خریداری سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 2026 میں 1لاکھ چونتیس ہزار بوری کا ہدف دیا گیا ہے ،رواں سال 2026 میں حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کسانوں سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کیحساب سے کی جائے گی۔ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر کسان بھائی محکمہ کا فارم پر کریں گیاور اپنے شناختی کارڈ اور چیک کی فوٹو کاپی بمعہ فی 100 کلو بوری کے حساب سے 176 روپے کا ڈپازٹ جمع کروا کر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا ہدف سیزن آف ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں