قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں پیرا فورس کا آغاز کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں پیرا فورس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پیرا فورس ایک انفورسمنٹ ادارہ ہے جو تجاوزات کے خاتمے ، مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور اشیائے ضروریہ کے معیاری فروخت کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سی او پیرا فورس ظفر عباس نے سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 2024 میں یہ نیا انفورسمنٹ ادارہ قائم کیا۔، جس کا مقصد صوبہ بھر میں نچلی سطح تک قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ پیرا فورس مہنگائی پر کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء کے معیار کی جانچ کو یقینی بنائے گی۔