حکومت کی ترجیح مزدوروں کی فلاح ہے ، شرجیل میمن

 حکومت کی ترجیح مزدوروں کی فلاح ہے ، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے ،مزدوروں کی قربانیوں، جدوجہد اور۔۔۔

 انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔یوم مزدور پر اپنے پیغام میں سینئر وزیر نے کہا کہ شہدائے شکاگو کی قربانی نے دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے جدوجہد کی ایک نئی راہ متعین کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی حکومتِ سندھ نے محنت کشوں اور کسانوں کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے مزدوروں کیلئے کم از کم اجرت میں اضافہ، لیبر قوانین پر سختی سے عمل ، اور مزدوروں کو صحت اور مالی سہولیات کی فراہمی جیسے اہم اقدامات کیے ،ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز، روزگار کے مواقع ، اور خواتین مزدوروں کیلئے خصوصی سہولیات حکومت سندھ کی مزدور دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکوسمت سندھ کے اقدامات اس عزم کا اظہار ہیں کہ مزدور اور کسان طبقے کو مضبوط بنا کر ایک منصفانہ معاشرہ تشکیل دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں