ٹوانہ پارک مسجد والی گلی میں سیوریج بند ،اہل محلہ پریشان
![ٹوانہ پارک مسجد والی گلی میں سیوریج بند ،اہل محلہ پریشان](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468399_86576605.jpg)
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹوانہ پارک ایکسائز آفس کے سامنے مسجد والی گلی کے گٹر ابلنے سے اہل محلہ کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔
، اہل محلہ کا کہنا ہے کہ یہ مین گلی ہے جس میں مسجدبھی واقعہ ہے گٹر ابلنے سے نمازیوں کے ساتھ ساتھ عام راہگیروں کو مشکلات در پیش ہیں کئی بچے سیوریج کے پانی میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں محلے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں کارپوریشن آفس کے چکر لگا کر عاجز آچکے ہیں مگر کوئی عملہ نہیں آیا کارپوریشن والے بات نہیں سنتے اہل محلہ نے کمشنر سرگودھا سے اپیل کی کہ وہ خود اس کا نوٹس لیں تا کہ اہل محلہ کو اس گندے پانی سے نجات مل سکے ۔