ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کی تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری
![ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کی تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468395_80257489.jpg)
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان کی ہدایت پر عوام اور۔
پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اﷲ ایس ڈی پی او صدر قیصر عباس گجر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے تمام آنے والے تمام شہریوں کے مسائل فرداً فرداً سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے جس کے جس سلسلہ میں تمام تھانوں میں جا کر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ ڈی پی او آفس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے عوام کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں بلا جھجک اپنے متعلقہ افسران کو آگاہ کریں تاکہ ان کو میرٹ پر حل کیا جا سکے اس موقع پر ڈی پی او نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے اور ان کی حساسیت کے پیش نظر فوری ری حل کیا جائے انہوں نے تمام درخواستوں پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔