کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کا دہلیز پر حل،منصور امان

میلسی (نامہ نگار) ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کی دہلیز پر ان مسائل کا حل ہے ۔
یہ لوگوں کی مدد نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے ۔اس اقدام سے پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ مزید مستحکم ہوگا اور کمزور غریب افراد کی فوری شنوائی ممکن ہوتی ہے ۔کھلی کچہری میں درخواستوں کی سماعت کے ساتھ ساتھ پولیس افسروں کی پوچھ گچھ اور مسائل کے حل کے لئے ٹائم لمٹ بھی دی جاتی ہے اور شکایات کے خاتمے تک ان کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔