ریلوے نجکاری کیخلاف تنظیموں کا احتجاج،حکومت مخالف نعرے

ریلوے نجکاری کیخلاف تنظیموں کا احتجاج،حکومت مخالف نعرے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ریلوے نجکاری کیخلاف پریم یونین، سی بی اے ، اوپن لائن کا ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی جلسہ اور ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، جس کی صدارت ڈویژنل نائب صدر راولپنڈی ڈویژن نصر اﷲ بھٹہ نے کی اور شمس الرحمان سواتی مرکزی صدر این ایل ایف پاکستان نے خصوصی شرکت کی ، احتجاجی جلسہ کے شرکاء سے شیخ محمد انور مرکزی صدر پریم یونین سی بی اے پاکستان، ڈاکٹر اشتیاق عرفان ڈویژنل صدر راولپنڈی، اویس قاسم تلہ ضلعی امیر جماعت اسلامی، عامر محمود چیمہ ، انصر حیات این ایل ایف ضلع سرگودھا، سید شمشاد بخاری چیئر مین پی ڈبلیو ڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ملکی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، سب سے بڑا قومی سول ادارہ ہے ، اور چاروں صوبوں کو جوڑنے والی خوبصورت زنجیر ہے ، پریم یونین ریلوے کی مجوزہ نجکاری کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے ، اور ڈاؤن سائزنگ، نئی پنشن سکیم، گریجوایٹی کا خاتمہ، کنٹریکٹ بھرتیاں، پروموشن پر پابندی جیسے فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اپنے مطالبات تنخواہوں ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا، پاکستان ریلوے سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے ، ایک لاکھ سے زائد ریٹائر ملازمین اور بیواؤں کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں