سلطان باہو ٹرسٹ سمبڑیال کے تحت ختم نبوت کانفرنس

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوسکتا اس پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں نوجوان نسل کے سینوں میں قرآن کی تعلیمات کو روشن کر دیا جائے گا ۔
انتشار پھیلانے والوں کو پاکستان سے صاف کر دیا جائے گا، آج ہم نبی کریم ؐکے بتائے ہوئے راستوں کو بھول کر غیر مسلم کے طور طریقوں کو اپنا چکے ہیں دنیا ور آخرت کی کامیابی کے لیے نبی کریم ؐکی سنت کو زندہ رکھنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار حضرت سلطان باہو ٹرسٹ سمبڑیال کے زیر اہتمام ‘‘ ختم نبوت کانفرنس’’سے آستانہ عالیہ حق باہو صاحبزادہ حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا نہوں نے کہا دنیا کے کونے کونے میں ختم نبوت کے منکروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ، کچھ عناصر مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ایسے ناصر کو ملک پاکستان سے نکال کر دم لیں گے ، انہوں نے تمام علمائے کرام مشائخ اور محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ختم نبوت کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں اور ان کو بے نقاب کریں۔