2025، سیف سٹی کیمروں کے 97ہزار 506سرویلنس آپریشنز

 2025، سیف سٹی کیمروں کے 97ہزار 506سرویلنس آپریشنز

1ہزار سے زائد مجالس ، 120سے زیادہ جلوسوں کے روٹس،غیر ملکی وفود کو سکیورٹی دی گئی ہنچ لیب اور گولڈن آورسسٹم متعارف ،7لاکھ سے زائد شہریوں کی رہنمائی ،سالانہ رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سال 2025 میں اسلام آباد سیف سٹی کیمروں نے 97 ہزار 506 مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کئے ،جبکہ محرم الحرام کے دوران 1ہزار سے زائد مجالس اور 120 سے زیادہ جلوسوں کے روٹس کی حفاظت کے لئے ڈرون کیمرے ، سمارٹ کاریں اور سیف سٹی کا جدید نظام فعال رہا،ملکی و غیر ملکی وفود، کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور سیاسی سرگرمیوں سمیت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہر ایونٹ کوسیف سٹی نے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے محفوظ بنایا، اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی اسلام آباد کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ہنچ لیب اور گولڈن آورسسٹم متعارف کروایا جس کے تحت 326 اہم کیسز میں فوری ردِعمل دیا۔

ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے 11 لاکھ 45 ہزار 992 افراد کا ڈیٹا ریکارڈ ہوااور اس ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر300 سے زائد اشتہاری و عدالتی مفرور قانون کی گرفت میں آئے ۔سیف سٹی کے ڈیجیٹل کنٹرول روم نے سال بھر میں 7 لاکھ 45 ہزار 755 شہریوں کی رہنمائی کی ۔ شہریوں کی حفاظت کے لئے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ اور ون انفو ایپ متعارف کرائی گئیں۔ٹیکسی ایپ میں 3500 مسافر ،15 ہزار 362 ڈرائیورزاور 15 ہزار 310 ٹیکسیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 1,495 ایمرجنسی کالز پر فوری قانونی کارروائی بھی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں