یونین کونسل پیرو چک میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کا قیام
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)وزیر مملکت ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ چودھری ارمغان سبحانی اور چیئرمین پلرا طارق سبحانی نے یونین کونسل پیرو چک میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محسن مطلوب، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر امجد بیگ، کوآرڈی نیٹر برائے نادرا رانا بلال، چودھری یونس گجر، نصر گجر، قمر بٹ، نادر حیات خان اور رانا جہانگیر کے علاو ہ کثیر تعداد اہل دیہہ بھی موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حکومت ملکی ترقی، سالمیت اور استحکام کی ضامن ہے ، فوہ وقت دور نہیں جب پاکستان خطے میں ایک طاقت بن کر ابھرے گا۔