یوم قائد اور کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا فیصلہ

یوم قائد اور کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا فیصلہ

داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ سخت،شہریوں کو ہر ممکن تحفط دیا جائے،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت اور کرسمس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی تقریبات اور اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈی آئی جی سکیورٹی عتیق طاہرکی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سکیورٹی صورتحال اور عوامی اجتماعات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے موثر حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ تقریبات اور اجتماعات کے مقامات پر سکیورٹی کے جامع اور مربوط انتظامات کیے جائیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور جدید سکیورٹی وسائل کو بروئے کار لایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں