تعلیمی بورڈ کی بھارت میں حجاب کی بے حرمتی پر احتجاجی ریلی
بھارتی وزیر اعلیٰ نتیش کمار مردہ باد، انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی ،شرکاء
ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے خاتون کازبردستی نقاب کھینچنے پراحتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے کی ۔ریلی میں بورڈ افسروں ،بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدروں نے شرکت کی ۔ ریلی میں موجود شرکا نے انڈیا اور نتیش کمار کے خلاف شیدیدنعرے بازی کی، نتیش کمار مردہ باد، انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی، ملتان بورڈ کا ایک ہی نعرہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوے خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے کہاکہ کہ یہ واقعہ خواتین کی عزت و وقار اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔سیکولر سٹیٹ کہلانے والے ہندوستان نے بے حیائی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کسی بھی خاتون کی مذہبی اور ذاتی تشخص کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان بورڈ خواتین کے احترام اور مذہبی آزادی کے حق میں مکمل طور پر متحد ہے اور ایسے واقعات کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف ہونے والی اس طرح کی حرکات کا فوری نوٹس لیا جائے ۔