سابق طلبہ کی تنظیم ’’زابگا‘‘ کے زیرِ اہتمام ہوم کمنگ ڈنر کا انعقاد
ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے سابق طلبہ کی فعال تنظیم ’’زابگا‘‘ کے زیرِ اہتمام آئی ایم ایس لان میں ایک ہوم کمنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر بی زیڈ یو ڈاکٹر زبیر اقبال تھے ۔ جبکہ اعزازی مہمانوں میں سابق وائس چانسلرز ڈاکٹر محمد ظفر اللہ اور ڈاکٹر حیات ایم اعوان شامل تھے ۔اس موقع پر سینکڑوں فارغ التحصیل طلبہ نے شرکت کی۔