30 دن میں عوام کا اعتماد بحال کرنیکی کوشش کی ،فیصل راٹھور
وزراء اور افسران کو عوام کے درمیان رہنے ،مسائل حل کرنیکی ہدایت کر دی
اسلام آباد (خصو صی نامہ نگار) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو قائم ہوئے تیس دن مکمل ہو چکے ہیں اور اس مختصر عرصے میں عوامی فلاح، گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے عملی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عوام کا اعتماد بحال کرنیکی کوشش کی ہے۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دی ہے اور موجودہ حکومت بھی اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور افسران کو عوام کے درمیان رہنے اور مسائل براہِ راست سننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔