ہر نوجوان کیلئے لیپ ٹاپ حکومت کا ایک اہم مشن ‘وجیہہ قمر
تعلیم کا فروغ ، نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں ،تقریب سے خطاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ ہر نوجوان کے لیے لیپ ٹاپ حکومت کا ایک اہم مشن ہے جس کے تحت وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔وجیہہ قمر نے مزید کہا کہ پاکستان اب درست سمت میں گامزن ہو چکا ہے اور معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں نوجوان نسل کا کردار نہایت اہم ہے ۔