حافظ آباد : قبرستانوں، پارکوں، چوک چوراہوں کی صفائی
فیملی پارک میں نیا رولنگ ٹریک،بچوں کیلئے جھولے نصب ، رنگ و روغن مکمل
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق قبرستانوں کی صفائی ستھرائی ،پارکوں،چوک چوراہوں،گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی بیوٹی فکیشن،رنگ و روغن کا کام شورو شور سے جاری ہے ،فیملی پارک میں نیا رولنگ ٹریک، بچوں کیلئے جھولے ،نئے پودے ،چار دیواری کی رنگ و روغن کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پارکوں،گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کی باقاعدگی سے صفائی،صبح،شام سڑکوں پرپانی کے چھڑکاؤ اور انکی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ونیکے روڈ قبرستان کی صفائی ستھرائی،فالتوں جڑی بوٹیوں کی تلفی اور چاردیواری کے نئے رنگ وروغن اور لائٹنگ کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات اور بیوٹی فکیشن کے کاموں سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ا ہے ،واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں دن رات صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں شہری اور بالخصوص دوکاندار،تاجر اپنے گھروں کی صفائی کے بعد کوڑ ا کرکٹ گلیوں،بازاروں اور شاہراؤں پر مت پھینکیں ،ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار گلی،محلوں کی دو شفٹوں میں صفائی کا کام کر رہے اس لیے جو دکاندار،تاجر اور دیگر کاروباری حضرات سڑکوں کی صفائی کے بعد اپنا کوڑا کرکٹ باہر پھینکیں گے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔