ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں انسولین ختم،ادویات نایاب

ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں انسولین ختم،ادویات نایاب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ کے دونوں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں شوگر انسولین ختم،جبکہ متعدد ادویات بھی نایاب ہوگئیں۔

، مریض نجی ہسپتالوں و میڈیکل سٹورز سے ہزاروں روپے میں خریدنے پرمجبور ہوگئے ۔ ڈ ی ایچ کیو ہسپتال اور گوندلانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے مالی سال کے لئے شوگر انسولین کی خریداری کی گئی تھی تاکہ رواں مالی سال تک مریضوں کو انسولین فراہم کی جا سکے ،لیکن شوگرکے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے پر انسولین پہلے ہی ختم ہوگئی،جس پر ہسپتال انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے سرکاری ہسپتال سے انسولین نہ ملنے پر مریض نجی میڈیکل سٹورزکا رخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔سول ہسپتال ادویات کی مد میں گزشتہ سال 32 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے ،اس کے باوجود چند ماہ میں بھی انسولین ختم ہونے پر مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔اس سلسلے میں سول ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خریداری کے لئے ڈیمانڈ بھجوا دی گئی ہے ، تاہم جلد ہی خریداری کرتے ہوئے مریضوں کو شوگر انسولین دینا شروع کر دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں