آر پی او کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس

آر پی او کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس۔

 اجلاس میں ریجن بھی کے سی پی او/ڈی پی اوز کی شرکت۔ ریجن کے 120ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 104 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس آر پی او آفس گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے 120ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 104 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔آرپی اوگوجرانوالہ ریجن طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اجلاس میں خالصتاً معیار،قابلیت،بہترین ریکارڈ کے حامل اور سنیارٹی کے مطابق اہلکاروں کو ترقی دی جا رہی ہے ۔جب بھی کوئی سروس میں آتا ہے تو اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس سے اگلے عہدہ پر پہنچے لیکن اس کے لیے کٹھن مراحل طے کرنے پڑتے ہیں جس میں ٹریننگ و دیگر کورسز شامل ہوتے ہیں۔ محکمانہ پروموشن اور ترقی ملنے سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے اس وجہ سے محکمہ اور عوام الناس آپ سے مزید بہتری کی امید رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں