پاکستان بزنس فورم یورپ کا قیام‘ مظہر اقبال پہلے کنوینئر

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)پاکستان بزنس فورم یورپ کا قیام،جرمنی میں مقیم صنعتکار مظہر اقبال دیونہ پہلے کنوینئر مقرر،پاکستان بزنس فورم یورپ کا ہیڈ آفس فرانس کے شہر پیرس میں قائم کیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز جمخانہ گجرات میں پر وقار تقریب میں PBFیورپ کا قیام عمل میں آیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم بانی PBFیورپ نے فورم کا تعارف اور اغراض و مقاصد پیش کئے اور گزشتہ تین سال سے پاکستان بزنس فورم فرانس کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے ہاؤس کو آگاہ کیا۔ تقریب میں صدر چیمبر منیر پشاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ PBFیورپ کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے ۔ اس سے اورسیز بزنس کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی طور پر حل کرنے کی کوشش ہو گی جبکہ مقامی پیداوار کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے مواقع ملیں گے ۔ یہ فورم پاکستان اور یورپ کی اوورسیز بزنس کمیو نٹی کے درمیان ایک برج کا کردار ادا کرے ۔ GTCCI کے پلیٹ فارم سے ہم PBFیورپ سے باہمی دلچسپی کے کاروباری امور کو آگے بڑھائیں گے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار منیر گوندل نے پاکستان بزنس فورم یورپ کے قیام پر پہلے کنوینئر مقرر ہونے پر مظہر اقبال دیونہ کو مبارکباد دی۔