محکمہ بہبود آبادی کا سماجی رویوں میں تبدیلی پر سیمینار
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیر اہتمام سماجی رویوں میں تبدیلی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے کہا کہ پاکستان اس خطے میں فیملی پلاننگ شروع کرنے والا پہلا ملک تھا لیکن ایک عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ہم اس میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرسکے حکومت پنجاب نے مکمل تحقیق کے بعد سوشل بہیویئرچینج سٹریٹیجی مرتب کی ہے جس میں سروس پروائڈر کو کونسلنگ پر ٹریننگ مہیا کرنے کیساتھ ساتھ علماء کرام، یوتھ، سول سوسائٹی، تمام ڈیپارٹمنٹس اور میڈیا کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں غیر معمولی اضافے کے باعث ملک کے وسائل پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے ۔وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اور آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی اور عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے ۔