لائیوسٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فعال ہوگا:طاہر عزیز
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک طاہر عزیز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی معیشت کی بہتری اور ۔
مویشی پال فارمرز کی ترقی کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی سکیم متعارف کرائی ہے ۔ اس سکیم کے تحت مویشی پال فارمرز کو 11 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ کارڈ 15 دسمبر سے فعال ہوگا۔ اس کارڈ کے ذریعے فارمرز رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خرید سکیں گے ۔ طاہر عزیز نے مزید کہا کہ اس سکیم سے پنجاب بھر کے 80 ہزار مویشی پال فارمرز مستفید ہوں گے ۔