سیالکوٹ:گیس کی ری فلنگ،کھلا پٹرول بیچنے پر 9افراد کیخلاف مقدمات
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) مختلف واقعات میں غیر قانونی گیس ری فلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے پو لیس نے بغیر لائسنس بڑے سلنڈروں سے گیس چھوٹے سلنڈروں میں منتقل کرکے فروخت کرنے والے ذیشان ، بھاگووال روڈ سے محمد یونس اور تھانہ کینٹ کے علاقہ سے ظہور،ساجد اور آصف ریاض جبکہ تھانہ ایرپورٹ کے علاقہ سے بغیر اجازت غیر قانونی طور پر کھلاپٹرول فروخت کرنے پر ذوالقرنین اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے غلام مصطفی، محسن علی اور علی کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔