مسئلہ کشمیر مظلوموں اور امت مسلمہ کا مسئلہ:راجہ سکندر
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل اور ایگزیکٹوممبر آل پارٹی انٹرنیشنل کوآرڈنیشن کشمیر کمیٹی راجہ سکندر خان نے ۔
کہا ہے کہ وادی کشمیر پر خونی کی ہولی کا دھواں کب تک اٹھتا رہے گا اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں آخر کب ختم ہوں گی؟جنت نظیر وادی کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے بھارتی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے ۔ عالمی برادری ، یو این او ،او آئی سی ،سمیت عالمی میڈیا اورنام نہاد سماجی انصاف کے ٹھیکے داروں کا ضمیر نہ جاگابھارتی جارحانہ اور ظالمانہ رویہ دنیا کے امن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔کشمیریوں نے آزادی کی شمع کو روشن کیا اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی سوئی ہوئی غیرت کب جاگے گی۔ راجہ سکندر خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مظلوم انسانیت اور امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جسے ہر صورت حل کرنا ہوگا ۔ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں آج بھی تماشہ دیکھ رہی ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام بوڑھے ، بچے ، عورتوں کا سہارا صرف نوجوان ہیں جنہیں بھارتی افواج چن چن کر شہید کررہی ہیں مظلوم کشمیری آج امت مسلمہ کی غیرت کو جگا رہے ہیں لیکن ان کا ضمیر سویا ہوا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔راجہ سکندر خان نے مزید کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی حالت زار پرخاموشی ترک کی جائے ، عالمی برادری اپنا دوہرا معیار ختم کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آگے بڑھے اور ظلم و جبر کا دور ختم کرے ،قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر ہونے والے کشمیریوں کو سلام پیش کر تا ہوں۔