کاروباری افراد کو اسلام پر عمل کرنا چاہیے :حافظ سعید

کاروباری افراد کو اسلام پر عمل کرنا چاہیے :حافظ سعید

گو جرانوالہ(سٹاف رپورٹر)شیخ الحدیث حافظ محمد سعید کلیروی نے اراکین گوجرانوالہ چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔

تجارت میں اللہ نے بہترین بھلائی رکھی ہے اگر یہ تجارت صاف ستھری، جھوٹ اور کم ناپ تول اور ملاوٹ سے پاک ہو۔ سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔حافظ محمد سعید کلیروی نے کاروباری تناظر میں جی سی سی آئی کے ممبران کو اللہ تعالیٰ اور حضرت محمدؐ کی شان اور عظمت تفصیلاً بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھری تجارت کو ایک خاص مرتبہ حاصل ہے جس کے متعلق قران میں اور مستند حدیثیں موجود ہیں۔ہمیں ایسے کاروباری افراد سے بچنا ہو گا جو اسلامی لحاظ سے حلال یا حرام کے معنی سے قطع نظر کاروبار کرتے ہیں۔ وہ اچھے منافع فراہم کرنے کے لیے ایک طرح سے غلط (غیر اخلاقی) کاروبار کرتے ہیں۔ اسلام میں کاروباری اخلاقیات کا تصور ایک باشعور کاروباری شخص بنا سکتا ہے ۔ کاروبار کرنے والے جو خوف رکھتے ہیں وہ ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے تاکہ جامع اور اسلامی قانون کے مطابق کاروبار کا احساس ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں