راہوالی:پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے ، دو گرفتار

راہوالی:پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے ، دو گرفتار

راہوالی (نامہ نگار)24نومبر کو احتجاج کی کال پر جانے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے۔

 ، دو کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اکثر کارکنان روپوش ہوگئے ۔ راہوالی کے ملک منیب کو گھر سے ، کشمیر کالونی کے جہانزیب جرال کو لائف کیئر ہسپتال شاہراہ قائداعظم جہاں و ملازمت کرتا تھا سے حراست میں لے لیا گیا محلہ شریف پورہ کے چاچا زاہد ملک کے گھر پر چھاپہ لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکے ۔ شرقی راہوالی اور گردونواح کے دیہات میں بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ غلام محی الدین وڑائچ نے کہا ہے کہ کارکنان گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں وہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود قائد کے حکم پر 24نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے کیوں کہ انکے حوصلے بلند ہیں فارم 47کی پیداوار حکومت کارکنان کو نہیں روک سکتی کیوں کہ تحریک انصاف 25کروڑ عوام کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں