صدیق مہر کافارم ہاؤس پر دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ

 صدیق مہر کافارم ہاؤس پر  دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ

گوجرانوالہ (سٹی رپوٹرر)سیاسی و سماجی شخصیت صدیق مہر نے کہا ہے کہ دوستوں کی محبت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔دوسروں کو عزت دینے والے دراصل خود عزت دار ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ عاجزی و انکساری سے انسان کی شان و شوکت میں اضافہ ہوتا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے فارم ہاؤس میں دوستوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم چیمہ ، رضوان مشتاق ایڈووکیٹ ،خواجہ امان شیخ ،حاجی عابد رشید کھوکھر ،باؤ ایوب مہر ،شیخ صہیب حفیظ ،خرم شہزاد کھوکھر ،چوہدری اورنگزیب مہر ، عثمان صدیق مہر، ابوبکر صدیق اور عبداللہ صدیق بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں