سبزی ،پھل ،تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اورگرد و نواح کے دکانداروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے سبزیوں۔۔۔
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اورگرد و نواح کے دکانداروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے سبزیوں ،پھلوں اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے تمام شہروں کو جانیوالے داخلی اور خارجی راستے بندہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے تو وہی پر اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کردی ، د کانداروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے راستے اور سڑکیں بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزیوں ’پھلوں اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، دکاندار تعمیراتی سامان سیمنٹ ’اینٹیں ’سریا وغیرہ بلیک میں فروخت کررہے ہیں اور سبزی فروش بھی سبزیوں اور پھلوں کی شہریوں سے منہ مانگی قیمت وصول کرنے میں مصروف ہیں اگر کوئی شہری ان سے مہنگی اشیا ہونے کے بارے میں پوچھے تو دکاندار یہ کہہ کرٹال دیتے ہیں کہ سڑکیں اور راستے بندہونے کی وجہ سے پیچھے سے ہمیں اشیا مہنگی مل رہی ہیں اس وجہ سے ہم مہنگی فروخت کرنے پرمجبور ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔