کرپشن کے الزامات ،مانیٹرنگ آفیسر فنانس ڈسکہ معطل

 کرپشن کے الزامات ،مانیٹرنگ آفیسر فنانس ڈسکہ معطل

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں تقریباًَ6سال سے تعینات مانیٹرنگ آفیسر فنانس میاں عثمان کو کرپشن ’بدعنوانی اور دکانداروں سے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے پرائیویٹ بندنے ساتھ رکھنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے معطل کردیا ۔۔۔

 مانیٹرنگ آفیسر فنانس کے معطل ہونے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین اور دکانداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ دکانداروں نے بتایاکہ مانیٹرنگ آفیسر فنانس میاں عثمان نے اپنے ساتھ پرائیویٹ بندے رکھے ہوئے تھے جو مختلف دکانوں سے جاکر پیسے اکٹھے کرتے تھے اگر کوئی پیسے نہیں دیتاتھاتو اس کو گالیاں دیتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ کرنے کیساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کرادیتے تھے ، میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین بھی اس سے تنگ تھے ، میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ میں طلاق اور نکاح پر اس نے اپنے پرائیویٹ ڈیلی ویجزبندوں کو رکھا ہواتھا جو ریکارڈ میں ردو بدل کرکے شہریوں سے منہ مانگے پیسے بٹور رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مانیٹرنگ آفیسر فنانس میاں عثمان کی معطلی کے بعد ریکارڈ برانچ کی نکاح اور طلاقوں پر بیٹھے ہوئے اس کے پرائیویٹ ڈیلی ویجز بندوں کوبھی فارغ کیاجائے تاکہ طلاقوں اور نکاح کے ریکارڈ میں ردو بدل نہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں