پی ٹی آ ئی رکن اسمبلی باسمہ ریاض کے گھر چھاپہ ،توڑ پھوڑ
گجرات(سٹی رپورٹر )صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی بھانجی باسمہ چودھری ایم پی اے کے آبائی گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ۔
باسمہ ریاض کا کہناہے کہ رات ڈھائی بجے پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار منڈی بہاؤالدین میں ہمارے گھر میں گھس آئے ۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا، گھر کا سارا سامان توڑ دیا، عوام کی منتخب رکن پنجاب اسمبلی ہوں، پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے ،یہ تمام عمل دہشت گردی کے مترادف ہے ، ادارے نوٹس لیں۔ باسمہ چودھری نے کہا کہ ہمیں صرف عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے میں نے امریکہ کی شہریت چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کو ترجیح دی، ہمیں صرف یہ بتایا جائے کہ ہماری غلطی کیا ہے ، کس بات کی سزا دی جا رہی ہے ۔