مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک رہیں گے :میاں طارق

مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک رہیں گے :میاں طارق

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، ڈی چوک میں فسطائی حکومت کے خلاف قائد کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج ہو گا ۔

 پاکستان تحریک انساف کے رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود ڈی چوک میں احتجاج کے لئے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اسلام آباد پہنچ گئے انہوں نے روزنامہ دنیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لئے نکلنے والی تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور لاکھوں کارکن اپنے مطالبات کی منظور تک ڈی چوک میں رہیں گے نہ تو تشدد سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی گرفتاریوں سے ڈرنے والے ہیں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم جلد عمران خان کو اپنے درمیان دیکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں