پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پرکاربند : نصیرعباس سدھو
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما،ایم این اے نصیرعباس سدھو نے عمائدین حلقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حلقہ بھرمیں بلاتفریق وامتیازاربوں روپے کے میگاپراجیکٹ شروع کروادیئے۔۔۔
عوامی مسائل گھرکی دہلیزپرحل کروائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دیرپا معیاری تعمیراتی کا م ہی میری ترجیح جس پرکوئی کمپرومائزنہیں کیاجائے گا ۔نصیرعبا س سدھو نے تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انتشار کے احتجاج کامقصد ملک میں انتشاروانارکی پھیلاناہے ذاتی مقاصد کیلئے سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال کیاجارہاہے اسلام آباد پرلشکرکشی کرنیوالے یاد رکھیں کہ اب کی بارکسی سے بھی ‘‘رعایت’’ نہیں برتی جائے گی، ہرصورت قانون پرسختی سے عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی ملکی معیشت میں بہتری آئی دھرناپارٹی اوراسکے آلہ کاروں نے احتجاجی سیاست شروع کردی پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پرکاربند ہے کیا یہ اس لئے احتجاج کررہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے یہ پاکستان کی معاشی ترقی روکناچاہتے ہیں جس کی حکومت ہرگزاجازت نہیں دے گی ۔