پو لیس سے جھڑ پ ، پی ٹی آ ئی رہنما موٹر سائیکلوں پر رفو چکر

پو لیس سے جھڑ پ ، پی ٹی آ ئی رہنما موٹر سائیکلوں پر رفو چکر

تتلے عالی(نامہ نگار ) پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ ایم پی اے اور سابق ایم این اے موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔

سابق ایم این اے وجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب بلال اعجاز اور ضلعی صدر وایم پی اے میاں ارقم خان گزشتہ روز اسلام آباد روانہ ہونے کیلئے ساتھیوں سمیت تتلے عالی کے محلہ راجپوتاں میں موجود تھے اور ریلی کی صورت میں پیدل گوجرانوالہ شیخوپورہ کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک پولیس پہنچ گئی اور کارکنوں پر ہلہ بول دیا،پولیس نے دونوں رہنماؤں کو قابو کرلیا تو کارکنان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اوردونوں رہنماؤں کو چھڑا لیا ،کارکنان نے دونوں رہنماؤں کو موٹر سائیکلوں پر بٹھا کر غائب ہو گئے ،جھڑپ میں ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی سلمان سلیم،اے ایس آئی راحت نواز سمیت دیگر ملازمین کو چوٹیں آئیں ،پولیس نے 6کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں