پو لیس اہلکار ہزار روپے فی ٹرک لیکر راستہ بناتے رہے

پو لیس اہلکار ہزار روپے فی ٹرک لیکر راستہ بناتے رہے

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )تحریک انصاف احتجاج پولیس نے ضلع وزیرآباد کو مختلف مقامات سے مکمل سیل کر دیا سنٹرل پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ سینکڑوں ساتھیوں سمیت اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ۔۔۔

 خانکی ہیڈ پولیس وقفہ وقفہ سے ایک ہزار روپے فی ٹرک لے کر رکاوٹوں سے گزارتی رہی متعدد پھلوں اور سبزیوں کے ٹرک پھنس گئے ۔تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر دوسرے شہروں کی طرح وزیر آ باد ریڈ زون بنا رہا، ڈی ایس پی وزیرآباد ہاشم گجر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ احتجاج کو روکنے کے لئے سرگرم نظر آئے ، پولیس کی طرف سے پی ٹی آ ئی کارکنوں کے گھروں پر ریڈ متواتر جاری ہیں، دلاور چیمہ سینئر رہنما محسن اعجاز بریارکے گھر پولیس نے داخل ہو کر سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سامان توڑ ڈالا ۔سینئر نائب صدر یوتھ ونگ احمد حسن چٹھہ شہباز احمد پرویا کے گھر اور ڈیروں پر بھی ریڈ کیا گیا ، پریس کلب وزیرآباد کے صدر رانا سلطان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ٹرک ڈرائیور حضرات نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا پولیس کے جوان ہیڈ خانکی کے مقام سے صبح فی کس ایک ہزار رو پے لے کر ٹرک کو گزارتے رہے ہماری لاکھوں کی سبزیاں اور پھل خراب ہو رہے ہیں جسے ہم دریا میں پھیکنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔صدر پی ٹی آ ئی سنٹرل پنجاب احمد چٹھہ نے میڈیا کو بتایا ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے پولیس سرکار کی آلہ کار بن چکی ہے جلد ظلم کے نظام کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں