کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آج آغاز
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے روز میٹ ریسلنگ، تیکوانڈو اور والی بال کے مقابلے ہوں گے ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ہوں گے ۔محکمہ پنجاب سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا آغاز آج 25 نومبر سے ہوگا، مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سطح پر جیتنے والی گرلز اور بوائز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز آج شہباز شریف سپورٹس جمنزیم گوجرانوالہ میں ہوگی۔ پہلے روز تین مختلف گیمز تیکوانڈو، میٹ ریسلنگ اور والی بال کے میچز کھیلے جائیں گے ۔ افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا تھا کہ آج ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ اس سلسلہ میں تمام ٹیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل سطح پر پہلے اور دوسرے نمبر والی مختلف کھیلوں کی ٹیموں میں 45 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جائے گی۔