سیالکوٹ :لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر محمد نعیم، واسع اور اعجاز وغیرہ ملزمان نے فائرنگ کرکے مدثر قبال کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔