ڈسکہ:روٹی اور نان کی قیمت زیادہ، وزن میں کمی
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ و گردونواح میں روٹی اور نان کے مقررہ وزن میں کمی کر کے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ شروع، 20 روپے میں کم وزن روٹی فروخت ہونے لگی۔۔۔
صارفین پریشان،صوبائی حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے 100گرام روٹی14رو پے میں فروخت کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے جسے ڈسکہ و گردنواح کے تندور مالکان نے ہوا میں اڑاتے ہو ئے 14رو پے کی روٹی20رو پے میں فروخت کرنا شروع کردی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تندور مالکان غریب عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 18 سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، ایل پی جی 3 سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ، مہنگی بجلی دی جا رہی ہے ، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے فروخت کریں۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 20 روپے میں فروخت کی جائے گی۔ دوسری جانب ضلعی حکومت سستی روٹی فروخت کروانے میں ناکام ہو گئی، شہر کے متعدد علاقوں میں نان 25 روپے سے 40 روپے میں فروخت ہونے لگا۔