گوندلانوالہ :بجلی کے کھمبے نکالے بغیر سیوریج نالے کی تعمیر

گوندلانوالہ :بجلی کے کھمبے نکالے بغیر سیوریج نالے کی تعمیر

گوندلانوالہ (نامہ نگار)ٹھیکیدار کی نالائقی اور پھرتیاں ،علی پور چوک سے شروع ہونے والی سڑک کے ساتھ بننے والے سیوریج نالے میں بجلی کے لگے کھمبے بھی سیوریج نالے کے اندر ہی رکھ کر سیوریج نالہ کی تعمیر تیزی سے جاری ۔۔۔

بجلی کے کھمبے نکالے بغیر سیوریج نالے کی تعمیر دھڑا دھڑ جاری ہے سیوریج کے نالے میں لگے بجلی کے کھمبے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گوندلانوالہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر کمشنر گوجرانوالہ سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے محکمہ ہائی وے کی غفلت اور لا پرواہی کے نتیجہ میں بننے والا نالہ کسی بھی انسانی جانوں کا ضیاع بن سکتے ہے گوندلانوالہ کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائے جائے اور بجلی کے کھمبے سیوریج نالے کے باہر لگائے اور ناقص میٹریل سے بننے والے سیوریج نالے کے ٹھیکیدار دار سمیت زمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں