احمد نگر پولیس کی وکلاکے گھروں پر چھاپے کی مذمت

 احمد نگر پولیس کی وکلاکے گھروں پر چھاپے کی مذمت

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت رانا خلیل احمد خان اور جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں مستنصر علی گوندل،امتیاز احمدخان،جمشید سلطان گھمن،مبشر حسین چیمہ،غضنفر اللہ چیمہ،نصر اللہ چٹھہ،سفیان اسلم کنگ،محمد ریاض چٹھہ،طاہر کھوکھر،حسن تنویر سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں احمد نگر پولیس کی جانب سے وکلاء کی غیر قانونی گرفتاری،گھروں پر چھاپے ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اورانکے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی گئی۔رانا خلیل احمد خان،طاہر عمران کولار ودیگر وکلاء نے کہا کہ اگر پولیس نے وکلاء کو رہا نہ کیا تو بار ایسوسی ایشن انکے خلاف سخت لائحہ عمل اختیار کریگی،جوڈیشل کمپلیکس وزیر آباد میں احمد نگر پولیس اور ڈی ایس پی وزیرآباد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عدالت میں وکلاء کی غیر قانونی گرفتاری،گھروں پر چھاپے اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف آئینی رٹ کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ضلع وزیرآباد پولیس کی بھی جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی۔انہوں نے آر پی او،سی پی او سے مطالبہ کیا کے وکلاء کو غیر قانونی گرفتار کرنے ،انکے گھروں پر چھاپے مارنے ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور گھروں کا سامان توڑنے پر پولیس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں