سیالکوٹ:ون ڈش،میرج ہالز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

سیالکوٹ:ون ڈش،میرج ہالز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران گراں فروشی کی پاداش میں 1 ہزار 298 دکانداروں کو 78 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔۔۔

 3 دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایف آئی آر ، 52 افراد کو گرفتار جبکہ 21 دکانوں اور گوداموں کا سربمہر کیا گیا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل ایوب بخاری، اے سی سیالکوٹ انعم بابر اور ڈی او انڈسٹریز عبد القدوس کے علاوہ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ون ڈش اور شادی کے اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے میرج ہالز اور مارکیز کی سختی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں میں مسمار کرنے کی کارروائی کی جائے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں