کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے ، پہلے روز میٹ رسیلنگ، والی بال اور گرلز کی ٹیموں کے درمیان تیکوانڈو کے مقابلے ہوئے۔۔۔

 افتتاحی تقریب کا افتتاح کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے عمرِ فاروق ڈار ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیرخان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد خان، رانا اصغر، نبیلہ چیمہ، تحصیل سپورٹس آفیسر علی حیدر، اعظم پال، تنویر عباس، عدنان سلیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں ہوا دوسرے فیز کے پہلے روز مختلف اضلاع کی ٹیموں کے درمیان میٹ ریسلنگ، تیکوانڈو اور والی بال کے میچز کھیلے گئے ، جبکہ آج دوسرے روز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں آرچری، کرکٹ، ہاکی اور بیڈ منٹن جبکہ شہباز شریف جمنازیم ہال میں والی بال، تیکوانڈو کے مقابلے ہوں گے ۔ کمشنر نوید حیدر اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تمام ٹیموں کے ساتھ مصافہ کیا اور کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ایونٹ کو رنگا رنگ بنانے اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دینا حکومت کا مشن ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں