راہوالی:راستے بند ،سیمنٹ و دیگر تعمیراتی سامان نایاب
راہوالی (نامہ نگار)تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں کیے جانے والے احتجاج اور دھرنے کے اعلان کی وجہ سے راستے بند ہونے سے راہوالی میں سیمنٹ و دیگر تعمیراتی سامان نایاب ہونا شروع ہوگئے۔۔۔
ضرورت مند سیمنٹ کی بوری 1450کی بجائے 2000روپے فی بوری خریدنے پر مجبور عمارتی میٹریل فروخت کرنے والی دوکانوں اور ایجنسیوں پر سیمنٹ اور تعمیراتی سامان نایاب ہونا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے علاقہ میں شروع کیے گئے تعمیراتی کام رک گئے اور بیروزگاری میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا جن لوگوں نے مکانوں ، د کانوں اور پلازوں کی تعمیر شروع کررکھی تھی وہ سیمنٹ نایاب اور مہنگا ہونے کی وجہ سے کام بند کرنے پر مجبور ہو گئے جنہوں نے نئی تعمیر شروع کرنا تھی ، وہ بھی ارادے منسوخ کرکے سیمنٹ سستا ہونے کا انتظار کرنے لگے جبکہ سیمنٹ ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ راستے بند ہونے سے فیکٹریوں سے سیمنٹ کی سپلائی پہنچنا ناممکن ہے ۔